ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایر شو کی منتقلی ریاست میں بی جے پی کے لئے شدید دھکا، بنگلورو میں ہی ایر شو کا اہتمام کرانے کی کوشش کی جائے گی: یڈیورپا

ایر شو کی منتقلی ریاست میں بی جے پی کے لئے شدید دھکا، بنگلورو میں ہی ایر شو کا اہتمام کرانے کی کوشش کی جائے گی: یڈیورپا

Mon, 13 Aug 2018 22:43:02    S.O. News Service

بنگلورو،13؍اگست(ایس او نیوز) مرکزی حکومت کی طرف سے شہر بنگلور سے ایرو انڈیا ایر شو کی لکھنؤ منتقلی ریاست میں بی جے پی کے لئے شدید پشیمانی کا سبب بن گئی ہے۔

آج ریاستی بی جے پی صدر بی ایس یڈیورپا نے کہاکہ یہ کوشش کریں گے کہ ایرو انڈیا ایر شو کا اہتمام بنگلور میں ہی کیا جائے۔ جبکہ اترپردیش حکومت نے لکھنؤ میں ایر شو کی تیاریوں کا آغاز بڑے پیمانے پر کردیا ہے۔ 1996 سے مسلسل ایر شو کے اہتمام کے لئے عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والے بنگلور کو اس بار ایر شو کے اہتمام سے محروم کرنا تقریباً طے ہوچکا ہے، اس دوران یڈیورپانے ہر طرف سے ہونے والی نکتہ چینیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات کی کوشش کریں گے کہ ایر شو دوبارہ بنگلو رمنعقد ہو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں سابق وزیراعلیٰ سدرامیا ، نائب وزیراعلیٰ پرمیشور اور ریاستی وزیر ڈی کے شیوکمار نے غیر ضروری طور پر انتشار پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر دفاع نرملا سیتارامن نے پہلے ہی اس سلسلے میں وضاحت کردی ہے ، اسی لئے دوبارہ اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔دوسری طرف لکھنؤ کے بخشی تالاب ایر بیس میں ایرو انڈیا ایر شو کی تیاریاں بڑے پیمانے پر شروع کردی گئی ہیں، یہاں بجلی اور پانی کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے نقشے تیار ہوچکے ہیں۔ ایر شو میں آنے والی اہم شخصیتوں کی رہائش کا انتظام کرنے کے لئے اترپردیش انتظامیہ متحرک ہوچکا ہے۔ ایشیا کے سب سے بڑے ایر شو ایرو انڈیاکو بنگلور سے باہر لے جانے مرکزی حکومت کے اقدام کی کئی حلقوں سے مخالفت کی جارہی ہے۔ آج شہر کے مختلف کالجوں میں اس ایر شو کی منتقلی کے خلاف طلبا نے دستخطی مہم چلائی۔ تاکہ وزیر اعظم کو ایک عرض داشت روانہ کی جائے کہ ایر شو کو بنگلور سے باہر منتقل نہ کیا جائے۔ 


Share: